حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی اور باہمی روابط کے ذمہ دار جناب حجۃ الاسلام والمسلمین سید مفید حسینی کوهساری اور حوزہ ھای علمیہ میں امور تحفظات مدارس کے ڈائریکٹر جناب حجۃ الاسلام مجتبی فاضل نے سیلاب سے متأثرہ علاقوں کے دورہ کے اختتام پر حوزہ علمیہ گلستان کے ڈائریکٹر اور ذمہ داروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔
حوزہ علمیہ گلستان کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین مصطفی ملکی نے اس اجلاس میں آیت اللہ اعرافی کی طرف سے سیلاب زدگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کی امداد رسانی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے حوزہ ھای علمیہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے اراکین کا سیلاب سے متأثرہ علاقوں میں موجودگی پر شکریہ ادا کیا۔
حوزہ علمیہ گلستان کے ڈائریکٹر نے حوزہ علمیہ اور علماء کرام کی طرف سے سیلاب سے متأثرہ افراد کے لئے انجام دی گئی خدمات کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: گلستان کے علماء اور حوزہ علمیہ سیلاب کے ابتداء سے ہی خود کو سیلاب سے متأثرہ افراد کے پاس پہنچا دیا تھا اور اس المناک حادثہ سے دچار ہونے والوں کی مدد کرنے میں کسی بھی خدمت کے انجام دینے سے دریغ نہ کیا۔
انہوں نے صوبہ گلستان میں موجود حوزات علمیہ کی کمیٹیوں کی سیلاب زدہ افراد کی امداد رسانی کے امور میں ہم آہنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نوروز کی تعطیلات ہونے کے باوجود جیسے ہی سیلاب کے المناک واقعے کی خبر پہنچی تو فورا ان حادثہ سے دچار ہونے والے افراد کی امداد کے لئے حوزات علمیہ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا اور علماء و روحانیون نے مطلوبہ شیڈول مرتب کرنے کے بعد امداد رسانی کے لئے ان علاقوں کا رخ کیا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین ملکی نے طلباء و علماء کے امدادی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا: سیلاب سے متأثرہ افراد کی امداد رسانی میں شیعہ یا سنی ہونے میں کوئی تفریق نہیں برتی گئی۔
حجج الاسلام والمسلمین حسینی کوهساری اور فاضل نے بھی اس اجلاس میں حوزہ علمیہ گلستان کے ذمہ داران کی رپورٹ سننے کے بعد حوزہ علمیہ اور علماء و طلباء کی طرف سے سیلاب سے متأثرہ افراد کی امداد رسانی کے کاموں کی تعریف کی۔
آیت اللہ اعرافی کے نمائندوں نے سیلاب کے اس المناک حادثے سے دوچار افراد کی مکمل بہبود اور ان کی مشکلات کے حل ہونے تک ان امدادی کاموں کے جاری رکھنے پر زور دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی کے نمائندوں کی طرف سے انجام دی گئی فعالیتوں میں گرگان کے امام جمعہ جناب آیت اللہ نور مفیدی کے ساتھ ملاقات، بندر ترکمن اور آق قلا جیسے شہروں میں موجودگی، امام جمعه بندرترکمن جناب حجت الاسلام محمدصالح منصوری کا ساتھ ملاقات اور اسی طرح سیلاب سے متأثرہ افراد کے ساتھ ملاقاتیں اور علماء اور طلباء کی وہاں امدادی کاموں میں شرکت وغیرہ شامل ہے۔
یاد رہے کہ صوبہ مازندران میں حوزه علمیه کے ڈائریکٹر جناب محمود ابوترابی اور حوزه علمیه بابل کے ڈائریکٹر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی بھی حوزات علمیہ کی کمیٹی کے اس دورے میں شامل تھے۔